اہم خبریں

تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا،جا نئے تفصیل

پنجاب میں تعلیمی نظام میں ایک بڑی تبدیلی سامنے آئی ہے جہاں محکمہ سکولschool ایجوکیشن نے پرائمری کے بعد اب مڈل سکولوں کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کو صوبے میں تعلیمی اصلاحات کا اہم مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ punjab educationمحکمہ کے مطابق یہ فیصلہ سکول شماری 2025 کے ڈیٹا کی بنیاد پر کیا گیا ہے، جس کے تحت خطرناک عمارتوں والے سکول فوری بند کیے جائیں گے جبکہ کم سہولیات اور ناقص کارکردگی کے حامل اداروں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد تعلیمی معیار کو بہتر بنانا اور وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا ہے۔

تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا،جا نئے تفصیل

رپورٹس کے مطابق ایسے سکولز جن میں طلبہ کی تعداد 100 سے 150 کے درمیان ہے، انہیں آؤٹ سورسنگ لسٹ میں شامل کیا جا رہا ہے، جبکہ منتخب اداروں کو “سکول آف ایمننس” کی کیٹیگری میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

محکمہ تعلیم پہلے ہی تقریباً 13 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کر چکا ہے، اور اب اس دائرہ کار کو مزید بڑھایا جا رہا ہے، جس پر مختلف حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ ماہرین تعلیم کے مطابق اس اقدام کے مثبت اور منفی دونوں پہلو ہو سکتے ہیں، جن کا جائزہ لینا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں