اہم خبریں

دنیا کی نظریں چین پر،ایران سےمتعلق بڑا فیصلہ

بیجنگ (اے بی این نیوز) چین نے ایران سے تیل خریدنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ پابندیاں قانونی نہیں ہیں اور چین ان پر عمل درآمد نہیں کرے گا۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کے مطابق وزارت تجارت نے ہفتے کے روز ایک قانونی حکم جاری کیا، جس کے تحت اس نے پانچ چینی آئل ریفائنریوں پر امریکی پابندیاں منسوخ کر دی ہیں۔

بیجنگ کے مطابق امریکی اقدامات میں ایران سے تیل خریدنے والی چینی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم چین نے واضح کیا ہے کہ یہ تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ یہ امریکی اقدامات نہ صرف چینی کمپنیوں کو تیسرے ممالک کے ساتھ معمول کی تجارت سے روکنے کی کوشش ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کے خلاف تمام یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ چین نے اس بنیاد پر حکم جاری کیا ہے کہ امریکی پابندیوں کو تسلیم نہیں کیا جائے گا، ان پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:ایران سے افسوسناک خبر،شہادتوں کی اطلاعات

متعلقہ خبریں