اہم خبریں

سونے کی قیمت گر گئی،چاندی مہنگی،تفصیلات جانیے

کراچی (اے بی این نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت 2 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 614 ڈالر کی سطح پر آگئی جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت بھی 200 روپے کمی سے 4 لاکھ 83 ہزار 762 روپے ہوگئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونے کی قیمت 172 روپے کمی سے 414747 روپے ہوگئی۔

سونے کی قیمت میں کمی کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 193 روپے اضافے سے 8 ہزار 14 روپے ہو گئی جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 165 روپے اضافے سے 7 ہزار 870 روپے ہو گئی۔
مزید پڑھیں‌:شائقین کیلئے حیران کن خبر، فاسٹ بولر پر ایکشن

متعلقہ خبریں