اہم خبریں

شائقین کیلئے حیران کن خبر، فاسٹ بولر پر ایکشن

کراچی (اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) کی ٹیم حیدرآباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق محمد علی پر لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔انہوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف دوسرے ایلیمینیٹر میں پی ایس ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔محمد علی کو 16ویں اوور میں کھیل کو بدنام کرنے کا قصوروار پایا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے دوسرے ایلیمینیٹر میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگز مین نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
مزید پڑھیں‌:حج کیلئے نئی عمر کی حد مقرر، اہم اعلان

متعلقہ خبریں