ریاض (اے بی این نیوز) سعودی عرب نے حج کے لیے عمر کی نئی حد عائد کر دی ہے۔ اس نئی پالیسی کے تحت اب 15 سال سے کم عمر کے افراد حج کے لیے سعودی عرب نہیں آ سکیں گے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے ترجمان کی جانب سے نئی سعودی پالیسی کے حوالے سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 3 مئی 2026 سے 15 سال سے کم عمر عازمین کو حج پروازوں میں سفر کرنے کی اجازت نہیں ہو گی، اس پابندی کے نفاذ کے بعد 15 سال سے کم عمر کے تمام عازمین کے حج ویزے منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق 27 مئی 2026 تک 15 سال کی عمر مکمل نہ کرنے والے عازمین سعودی عرب جانے کے اہل نہیں ہوں گے۔
سعودی حکومت نے نئی حج پالیسی سے متاثر تمام عازمین کو مکمل رقم کی واپسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سعودی امیگریشن حکام نے تمام ہوائی اڈوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 15 سال سے کم عمر کے عازمین کو ہوائی اڈے پر حج پروازوں میں سوار ہونے سے روکیں۔
مزید پڑھیں:ایرانی نوبیل انعام یافتہ کی طبیعت ناساز ،ہسپتال منتقل















