امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک افسوسناک فضائی حادثہ( plane crash ) پیش آیا ہے جہاں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جان کی بازی( aircraft crash ) ہار گئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں سوار تمام افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے متعلقہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی طور پر تکنیکی خرابی یا موسمی حالات کو ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم حتمی نتیجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔
حادثے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور ملبے کو ہٹانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایوی ایشن ماہرین اور تحقیقاتی ٹیمیں ریکارڈز اور فلائٹ ڈیٹا کا جائزہ لے رہی ہیں تاکہ اصل وجہ معلوم کی جا سکے۔















