پنجاب حکومت ( meryam nawaz )نے سال 2027 کیلئے پتنگ بازی سے ( kite flying rules )متعلق نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کیلئے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق ان نئے قوانین کا مقصد حادثات میں کمی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کے مطابق اب پتنگ بازی صرف ایسی چھتوں پر کی جا سکے گی جو مضبوط اور مکمل طور پر محفوظ ہوں۔ اس کے ساتھ ہر چھت پر چار دیواری کی کم از کم اونچائی ساڑھے تین فٹ لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔
پاکستان میں عید الاضحیٰ کی متوقع تاریخ سامنے آگئی، چاند نظر آنے پر فیصلہ ہوگا
نئے ضوابط میں مزید کہا گیا ہے کہ پتنگ بازی کے دوران اونچی آواز میں موسیقی یا ڈی جے سسٹمز کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ماحول کو پرامن رکھنا اور غیر ضروری شور شرابے کو کم کرنا ہے۔
قواعد کے مطابق کسی بھی حادثے یا قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں صرف فرد ہی نہیں بلکہ عمارت کے مالکان اور ایونٹ منتظمین کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ حکومت اس سرگرمی کو زیادہ منظم اور محفوظ بنانا چاہتی ہے۔حکام کے مطابق یہ اقدامات شہری حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے جا رہے ہیں تاکہ تہواروں اور تفریحی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔















