وفاقی دارالحکومت میں ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کے حالیہ تنازع پر حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل( government committee ) دے دی ہے، جس سے متاثرہ رہائشیوں کیلئے امید کی نئی کرن پیدا ہو گئی ہے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر بنائی گئی یہ کمیٹی معاملے کا تفصیلی جائزہ لے کر فوری سفارشات پیش کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی کی سربراہی وزیر قانون کریں گے جبکہ وزیر مملکت، سیکرٹری کابینہ اور سیکرٹری کامرس بھی اس اہم ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ قانونی، انتظامی اور انسانی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع رپورٹ تیار کرے۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عمارت کے رہائشیوں کو اچانک انخلا کے احکامات ملنے کے بعد شدید بے چینی کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے نے خاصی توجہ حاصل کی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حکومتی مداخلت کا مطالبہ کیا تھا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی کہ آیا انخلا کے احکامات قانونی تقاضوں کے مطابق تھے یا نہیں، اور متاثرہ افراد کو کس طرح ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے بھی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔
اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، گرینڈ سرچ آپریشنز تیز















