اہم خبریں

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر سامنے آگئی،جا نئے تفصیلات

پیٹرولیم مصنوعات(   petrol price  ) کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسز(   petroleum ) کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جنہوں نے مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق عوام کو ملنے والے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت کا بڑا حصہ دراصل ٹیکسز پر مشتمل ہے۔

ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں تقریباً بتیس فیصد ٹیکس شامل ہے، جو مجموعی طور پر ایک سو انتیس روپے بہتر پیسے بنتا ہے۔ اس رقم میں تئیس روپے بہتر پیسے کسٹم ڈیوٹی، ایک سو تین روپے پچاس پیسے لیوی جبکہ دو روپے پچاس پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی شامل ہے۔

اسلام آباد میں لگژری اپارٹمنٹس پر قیامت ٹوٹ پڑی، خالی کرنے کا حکم

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی اکیس فیصد تک ٹیکس شامل ہے، جس کی مجموعی مالیت بیاسی روپے اکیاسی پیسے بنتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیزل پر اکاون روپے باسٹھ پیسے کسٹم ڈیوٹی، اٹھائیس روپے انہتر پیسے لیوی اور دو روپے پچاس پیسے کلائمیٹ سپورٹ لیوی عائد کی جا رہی ہے۔

حکومتی مؤقف کے مطابق یہ ٹیکسز ملکی ریونیو کا اہم ذریعہ ہیں، تاہم عوامی حلقوں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں ان ٹیکسز میں کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

متعلقہ خبریں