اہم خبریں

اسلام آباد میں لگژری اپارٹمنٹس پر قیامت ٹوٹ پڑی، خالی کرنے کا حکم

اسلام آباد کے پوش علاقے میں واقع ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو ٹوئن ٹاورز کے رہائشیوں کو اچانک عمارت خالی کرنے کا حکم دے دیا گیا، جس کے بعد رات گئے کیے گئے آپریشن نے شہریوں میں شدید بے چینی اور خوف پیدا کر دیا۔ ( real estate   )پولیس اور سیکیورٹی اہلکار عمارت میں داخل ہوئے اور تمام رہائشیوں (  residents protest   )کو مختصر وقت میں انخلا کی ہدایت دی گئی۔

رہائشیوں کے مطابق انہیں بتایا گیا کہ اوپر سے حکم آیا ہے اور انہیں صرف بارہ گھنٹوں کے اندر عمارت خالی کرنا ہوگی۔ تاہم اہلکاروں کی جانب سے کوئی عدالتی حکم نامہ یا تحریری دستاویز پیش نہیں کی گئی، جس پر مکینوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

پنجاب حکومت کا بڑا پرا جیکٹ، بیواؤں اور یتیم بچوں کیلئے تاریخی مالی امداد پروگرام

متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ وہ برسوں سے قانونی طریقے سے یہاں رہ رہے تھے، انہوں نے اپنی جمع پونجی سے اپارٹمنٹس خریدے یا کرائے پر لیے، اور تمام لین دین عدالتوں کی اجازت کے تحت ہوا۔ ان کا سوال ہے کہ بغیر پیشگی اطلاع اور قانونی عمل مکمل کیے انہیں اچانک بے دخل کیسے کیا جا سکتا ہے۔

رہائشیوں نے خاص طور پر رات ایک بجے کے قریب کیے گئے اس آپریشن پر اعتراض اٹھایا، جس میں پولیس نے عمارت میں داخل ہو کر لوگوں کو فوری انخلا کا کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ پرامن شہریوں کے ساتھ اس طرح کا رویہ ناقابل قبول ہے اور انہیں کم از کم وضاحت اور وقت دیا جانا چاہیے تھا۔

یہ عمارت تقریباً تیرہ ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے اور گزشتہ دو دہائیوں سے قانونی تنازعات کا شکار رہی ہے۔ حالیہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اس فیصلے کو برقرار رکھا جس میں کمپنی کی لیز ختم کرنے کی منظوری دی گئی، مبینہ طور پر اربوں روپے کی عدم ادائیگی کے باعث۔

متعلقہ خبریں