اہم خبریں

سونا،چاندی اپ ڈیٹ،جا نئے فی تولہ نئی قیمت

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں مسلسل اتار چڑھاؤ (     GoldPrice)کے بعد ایک بار پھر سونے اور چاندی (   SilverPrice )کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس نے سرمایہ کاروں اور خریداروں دونوں کو نئی کشمکش میں ڈال دیا ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 83 ہزار 962 روپے تک جا پہنچا ہے، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 3772 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 14 ہزار 919 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3458 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 80 ہزار 356 روپے تک پہنچ گئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 44 ڈالر اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4616 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے، جو عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بڑا فیصلہ قریب، چوبیس گھنٹے بعد اہم اعلان

چاندی بھی پیچھے نہ رہی، فی تولہ چاندی کی قیمت 55 روپے اضافے کے بعد 7821 روپے ہو گئی، جس سے زیورات اور صنعتی استعمال دونوں متاثر ہونے کا امکان ہے۔
اگر دیگر قیراط کی بات کی جائے تو 22، 21 اور 18 قیراط سونے کی قیمتیں بھی اسی تناسب سے بڑھتی ہیں، کیونکہ ان کا انحصار 24 قیراط کی بنیادی قیمت پر ہوتا ہے، البتہ خالصیت کم ہونے کی وجہ سے ان کی فی تولہ قیمت نسبتاً کم ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں