اہم خبریں

تیل مارکیٹ میں ہلچل ، ایران کا انتباہ، قیمتیں 140 ڈالر تک جانے کی وارننگ

ایران کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا کی ممکنہ ناکہ بندی سے متعلق سخت بیان دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایسا اقدام کیا گیا تو عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 140 ڈالر فی بیرل (   OilPrices  )تک پہنچ سکتی ہے، جس سے عالمی معیشت پر بڑا اثر پڑے گا۔انہوں نے امریکی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ( Trump     ) انتظامیہ کو وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کی جانب سے غیر مؤثر اور غلط مشورے دیے جا رہے ہیں، جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔

پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم اعلان ،حکومت کا بڑا فیصلہ

ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ اصل مسئلہ کسی نظریے کا نہیں بلکہ فیصلہ سازی کی غلط سمت کا ہے، جہاں غیر حقیقی تجاویز کو عملی اقدامات کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکی ناکہ بندی سے ایران کے تیل کے کنوؤں پر کوئی خاص اثر نہیں پڑے گا اور پیداوار معمول کے مطابق جاری رہے گی۔ ان کے مطابق گزشتہ دنوں میں بھی تیل کی پیداوار متاثر نہیں ہوئی اور آئندہ بھی جاری رہے گی۔

باقر قالیباف نے کہا کہ ایسی پابندیوں یا ناکہ بندی کا اصل اثر عالمی تیل مارکیٹ پر پڑے گا، جہاں قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا، جس کا بوجھ دنیا بھر کے صارفین کو برداشت کرنا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں