اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ایف ایف سی فرٹیلائزر کمپنی نے 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والی پہلی سہ ماہی کے مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کمپنی نے نمایاں منافع حاصل کرتے ہوئے مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
کمپنی کے مطابق اس سہ ماہی میں خالص منافع 17.5 ارب روپے رہا، جبکہ فی حصص آمدن 12.1 روپے ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے 9.3 روپے کے مقابلے میں واضح اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران کمپنی نے 6 لاکھ 54 ہزار ٹن یوریا اور 1 لاکھ 66 ہزار ٹن ڈی اے پی تیار کیا۔ مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 42 ہزار ٹن ڈی اے پی درآمد بھی کیا گیا۔
کمپنی نے یوریا کی 6 لاکھ 1 ہزار ٹن اور ڈی اے پی کی 1 لاکھ 82 ہزار ٹن فروخت (آف ٹیک) ریکارڈ کی۔ مارکیٹ شیئر کے لحاظ سے فووجی فرٹیلائزر نے یوریا میں 58 فیصد اور ڈی اے پی میں 63 فیصد حصہ حاصل کیا، جو اس کی مضبوط پوزیشن کو ظاہر کرتا ہے۔
کمپنی انتظامیہ کے مطابق تمام آپریشنز بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے اور صحت و تحفظ کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا گیا۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلی سہ ماہی کیلئے 8.5 روپے فی حصص عبوری نقد منافع (انٹرن ڈویڈنڈ) کی منظوری بھی دے دی ہے، جو شیئر ہولڈرز کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم اعلان ،حکومت کا بڑا فیصلہ















