اسلام آباد(اے بی این نیوز)کھنہ پل کے قریب واقع مرائیڈ مارکی کو ڈی سیل کرانے کی کوشش کی گئی جس پر ضلعی انتظامیہ فوری طور پر متحرک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق سیل کی گئی مارکی کو کھلوانے کے لیے بعض افراد نے کوشش کی، تاہم انتظامیہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے صورتحال کو کنٹرول میں لے لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مارکی کو سرکاری احکامات کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا تھا اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ موقع پر پولیس کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی طور پر سیل توڑنے یا مارکی کھولنے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دو افراد مجسٹریٹ اسلام آباد کے دفتر آئے اور اپنا تعارف آرمی افسران کے طور پر کرایا بعد میں سعودیہ کے نمبر سے اے سی کو کال آئی کہ میں ریٹائرڈ جنرل ۔۔۔ ہوں.
میرے دو آدمی آپکے دفتر ہیں اس مارکی۔۔۔ میں ہمارا قوالی نائٹ کا فنکشن ہے اسے ڈی سیل کریں۔ دفتر آنے والے لوگ بھی فیک پائے گئے اور فون کال بھی جعلی پائی گئی .
مجسٹریٹ کے پاس جانے والے ایک شخص کی شناخت ہوئی تو پتہ چلا وہ ایک نجی ٹی وی کا رپورٹر ہے پولیس نے نجی ٹی وی کے رپورٹر کو حراست میں لے لیا.
190 مزید پڑھیں: ملین پائونڈ کیس،عمران خان کے وکیل کا قید تنہائی اورسخت سے متعلق سنگین خدشات کا اظہار















