اہم خبریں

افغان طالبان رجیم کا انگوراڈہ میں سول آبادی پر حملہ،بچوں سمیت5 افراد زخمی

انگوراڈہ (اے بی این نیوز) افغان طالبان رجیم نے جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں شہری آبادی پر حملہ کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق 29 اپریل کو افغان طالبان نے انگور اڈہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں شہری آبادی پرگولہ باری کی۔

افغان طالبان کی جانب سے فائر کیا گیا مارٹر گولہ شہری کریم خان اور رحمت اللہ کے گھر پر گرا جس کے نتیجے میں ان کے خاندان کے 5 افراد زخمی ہوگئے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میڈیکل آفیسر ڈاکٹراشفاق کے مطابق اسپتال میں3 بچوں سمیت 5 زخمی اسپتال لائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: پاسپورٹ کے اجراء کی مدت 21 سے کم کرکے 14 دن مقررکردی گئی

متعلقہ خبریں