اہم خبریں

موسم نے کروٹ لے لی، بارشوں کی پیشگوئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز) محکمہ موسمیات پاکستان نے پیشگوئی کی ہے کہ آج رات ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بالائی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرمی برقرار رہے گی۔

سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ تاہم وسطی و جنوبی سندھ میں دوپہر کے بعد گردآلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں تربت اور شہید بینظیر آباد سرِفہرست ہیں۔
مزید پڑھیں‌:اہم رہنما کی پیپلزپارٹی میں شمولیت

متعلقہ خبریں