اہم خبریں

کلاوڈ برسٹ نے تباہی مچا دی، بازار، گھر اور گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

اورکزئی میں طوفانی بارش اور کلاوڈ برسٹ(  Cloudburst    ) کے باعث مشتی میلہ اور اطراف کے علاقوں میں شدید تباہی کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جہاں اچانک آنے والے سیلابی ریلے نے معمولات زندگی درہم برہم کر دیے۔اطلاعات کے مطابق کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں مشتی بازار میں شدید طغیانی پیدا ہوئی، جس سے درجنوں دکانیں، مارکیٹیں اور متعدد گھر پانی کی نذر ہو گئے۔ کئی کاروباری مراکز کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق تیز رفتار سیلابی پانی کے ساتھ متعدد موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بھی بہہ گئیں، جبکہ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔متاثرہ علاقوں میں سڑکوں، دکانوں اور رہائشی گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی مقامات پر ملبہ جمع ہونے سے آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔
تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور سرما کی چھٹیوں بارے اپ ڈیٹ،جا نئے کیا

انتظامیہ کے مطابق نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مقامی حکام صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ماہرین موسمیات نے پہاڑی اور ندی نالوں کے قریب رہنے والے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ مزید بارشوں کی صورت میں صورتحال دوبارہ خراب ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں