مسلم لیگ ن کے رہنما اختیار ولی ( PMLN, IkhtiarWal )نے اے بی این نیوز کے پروگرام تجزیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے دیگر صوبوں میں تبادلوں کا مطالبہ دیرینہ ہے اور عدالتی نظام میں مساوات کیلئے اس معاملے پر توجہ ضروری ہے۔ نئے قانونی اقدامات کے ذریعے جوڈیشری میں ججوں کے تبادلوں سے متعلق ایک خود مختار اور منظم نظام تشکیل دیا جا سکتا ہے، جس سے ادارہ جاتی کارکردگی بہتر ہوگی۔
سسٹم کی بہتری اور انصاف کی فراہمی سب کی مشترکہ ترجیح ہونی چاہیے،اختیار ولی
اختیار ولی نے سیاسی مخالفین کو تنقید کے بجائے اصلاحات کی حمایت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ سسٹم کی بہتری اور انصاف کی فراہمی سب کی مشترکہ ترجیح ہونی چاہیے۔















