اہم خبریں

آبنائے ہرمز پر ایران کا سخت مؤقف سامنے آگیا،تیل کی مارکیٹ تشویش کی لہر دوڑ گئی

ایران کے نائب وزیر دفاع (   Iran     )نے آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار رکھنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اہم بحری راستہ ایرانی ضوابط کے تحت چلے گا۔ بیان سامنے آنے کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ اور بین الاقوامی تجارت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز (   StraitOfHormuz    )سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کو ایرانی حفاظتی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ عالمی گزرگاہ ہونے کے باوجود سیکیورٹی تقاضوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

نائب وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران قومی سلامتی کو یقینی بناتے ہوئے تجارتی جہاز رانی کا سلسلہ جاری رکھنے کی اجازت دے گا۔ اس بیان سے اشارہ ملا ہے کہ ایران مکمل بندش کے بجائے سخت نگرانی اور قواعد کے ساتھ آمدورفت جاری رکھنا چاہتا ہے۔

سیمنٹ کی بوری مزید مہنگی،جا نئے قیمت میں کتنا اضافہ ہوا

آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین بحری راستوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل سپلائی کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔ اسی وجہ سے اس گزرگاہ سے متعلق ہر بیان عالمی منڈیوں، خام تیل کی قیمتوں اور شپنگ سیکٹر پر فوری اثر ڈال سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں