اہم خبریں

نیا بحران ،تیل مارکیٹ میں ہلچل، عرب امارات نے اوپیک چھوڑنے کا بڑا اعلان

متحدہ عرب امارات (  UAE  )نے اوپیک (  OPEC   )اور اوپیک پلس (  OPECPlus     )سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے۔ اماراتی خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ یکم مئی سے نافذ العمل ہوگا(  CrudeOil  )، جس کے بعد عالمی توانائی مارکیٹ میں نئی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد عرب امارات اپنی آئل فروخت پالیسی میں زیادہ خود مختاری حاصل کرے گا۔ ذرائع کے مطابق مستقبل میں تیل (      petrol )کی پیداوار، برآمدات اور قیمتوں سے متعلق فیصلے قومی معاشی مفادات کو سامنے رکھ کر کیے جائیں گے۔

صارفین کیلئے نیا جھٹکا، بجلی مزید مہنگی،جا نئے فی یونٹ کتنا اضافہ ہو نے جا رہا ہے

عرب امارات جیسے بڑے تیل پیدا کرنے والے ملک کا اوپیک اور اوپیک پلس سے الگ ہونا عالمی منڈی کیلئے غیر معمولی پیش رفت ہے۔ اس اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں، سپلائی چین اور پیداوار کوٹہ نظام پر اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔اوپیک دنیا کے تیل پیدا کرنے والے ممالک کی بڑی تنظیم ہے جس کا قیام 1960 میں عمل میں آیا تھا۔ بعد ازاں بڑے غیر رکن ممالک کے اشتراک سے اوپیک پلس تشکیل دیا گیا تاکہ عالمی منڈی میں تیل کی پیداوار اور قیمتوں میں توازن برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ خبریں