اہم خبریں

اگلے چند گھنٹوں کیلئے الرٹ، جڑواں شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں (      RainAlert   )کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا ہے، جس کے بعد شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جڑواں شہروں میں اچانک موسم تبدیل ہو سکتا ہے، آسمان پر بادل چھانے، گرد آلود ہوائیں (   StormAlert    )چلنے اور مختلف علاقوں میں بارش برسنے کا امکان ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے اور بجلی کی عارضی بندش بھی سامنے آ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے گوجرخان، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور مری میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بالخصوص مری اور گردونواح میں موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ پھسلن اور دھند کی صورتحال بھی پیدا ہو سکتی ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں پشاور، مردان، صوابی اور مانسہرہ میں بھی بارش متوقع ہے۔ ان علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزور درختوں، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں جبکہ موٹر سائیکل سوار اور ڈرائیور حضرات خاص احتیاط کریں۔موسم کی اس اچانک تبدیلی نے گرمی سے پریشان شہریوں کے لیے خوشخبری بھی دی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر بارش اور ٹھنڈے موسم سے متعلق دلچسپ تبصرے بھی تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔

RainAlert, IslamabadRain, RawalpindiWeather, PakistanWeather, PMD, StormAlert, MurreeRain, PeshawarWeather, BreakingNews, ViralUpdate

متعلقہ خبریں