اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی( Sohail Afridi ) اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی ( Mahmud Achakzai )کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی معاملات اور اپوزیشن کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان “سیز فائر” پر اتفاق ہوا ہے، جس کے تحت آئندہ کسی بھی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف براہ راست سیاسی تنقید نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے پی ٹی آئی سے مشاورت کے فقدان پر تحفظات کا اظہار کیا، جس پر سہیل آفریدی نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ تمام اہم فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے۔
ایرانی سپریم لیڈر کا پیغام پیوٹن کو پہنچ گیا،روسی صدر نے خوشخبری سنا دی،جا نئے کیا
ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن کی پارلیمانی سیاست، حکومت کے ساتھ مذاکرات اور سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ اپوزیشن لیڈر ایوان میں سیاسی کردار کو فعال رکھیں گے۔
دوسری جانب یہ بھی طے پایا کہ سہیل آفریدی احتجاجی سیاست اور کارکنوں کو جلسوں کے ذریعے متحرک رکھنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے، جبکہ ضروری نہیں کہ تحریک تحفظ آئین کی قیادت ہر پی ٹی آئی جلسے میں شریک ہو۔
یہ ملاقات سیاسی حلقوں میں اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں سامنے آنے کا امکان ہے۔















