اہم خبریں

اسلام آباد سے خبر غم،جا نئے کتنا جانی نقصان ہوا

اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نالے میں نہاتے ہوئے دو کمسن بچے ڈوب گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک بچے کو بے ہوشی کی حالت میں نکال کر فوری طبی امداد دی گئی، تاہم دوسرا بچہ جانبر نہ ہو سکا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور سرچ آپریشن شروع کیا۔ مقامی افراد نے بھی امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، جس کے نتیجے میں ایک بچے کو زندہ نکال لیا گیا۔
آپریشن سندور،بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے شکست کا اعتراف کر لیا

عینی شاہدین کے مطابق بچے نالے میں نہا رہے تھے کہ اچانک پانی کی گہرائی اور تیز بہاؤ کے باعث حادثہ پیش آیا۔واقعے کے بعد دونوں بچوں کے والدین پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہو گئی۔ شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کھلے نالوں کے گرد حفاظتی اقدامات کیے جائیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے سانحات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ خبریں