اہم خبریں

فلک جاوید کی ضمانت منظور،خوشخبری

لاہور (اوصاف نیوز) جعلی ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکن فلک جاوید کو لاہور ہائیکورٹ سے اہم ریلیف مل گیا، جہاں عدالت نے ان کی ضمانت منظور کر لی۔
کیس کی سماعت کے دوران لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے فلک جاوید کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران ملزم کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق نے عدالت کو بتایا کہ این سی سی آئی اے نے فلک جاوید اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، الزام ہے کہ انہوں نے عظمیٰ بخاری کی جعلی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔

وکیل دفاع نے مؤقف اختیار کیا کہ فلک جاوید 24 ستمبر 2025 سے حراست میں ہیں اور اس عرصے سے مسلسل جیل میں ہیں، جب کہ تفتیش مکمل ہوچکی ہے اور مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے کیونکہ کیس میں ثبوت ابھی تک عدالت میں ثابت نہیں ہو سکے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ضمانت منظور کرتے ہوئے قرار دیا کہ اس مرحلے پر ملزم کو حراست میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔ تاہم عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ مقدمے کا حتمی فیصلہ ٹرائل کے دوران شواہد اور گواہوں کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت ایک بار پھر گر گئی ہے۔

متعلقہ خبریں