کراچی: (اے بی این نیوز) عالمی اور ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 4900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 506,062 روپے سے کم ہو کر 501,162 روپے ہوگئی۔
اسی طرح ملکی صرافہ بازاروں میں 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ 4201 روپے کی کمی کے بعد پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 433,866 روپے سے کم ہو کر 429,665 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ آج عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی اونس قیمت میں 49 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد عالمی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی اونس قیمت 4 ہزار 837 ڈالر سے کم ہوکر 4 ہزار 788 ڈالر ہوگئی۔
دریں اثناء ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 145 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 8 ہزار 562 روپے سے کم ہو کر 8 ہزار 417 روپے ہوگئی۔
مزید پڑھیں:بھیک مانگنے پر وارننگ یا ایک ماہ قید،اسمبلی میں نیا بل پیش















