ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی اقبال محسود کی صاحبزادی گولنے لگنے سے جاں بحق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنے گھر کی چھت پر موجود تھیں۔( mqm)پولیس کے مطابق 19 سالہ طالبہ ماہ نور، جو میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں، رات تقریباً 10 بجے گھر کی چھت پر تھیں کہ اچانک انہیں گولی لگی۔( firing ) شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ اگلے روز دورانِ علاج دم توڑ گئیں۔
جنگ بندی بدھ کی شام ختم ،ٹرمپ نے طبل جنگ بجا دیا،ایرانی قیادت سے بھی ملنے کے خواہاں
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گولی کسی نامعلوم سمت سے آئی، جس کے باعث واقعے کی نوعیت واضح نہیں ہو سکی۔ پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کر لی ہے تاہم اہلخانہ کی جانب سے ابھی تک باقاعدہ مقدمہ درج کروانے میں ہچکچاہٹ ظاہر کی جا رہی ہے۔















