اہم خبریں

اڈیالہ جیل سے بڑی رہائی تیار،بیرسٹر گوہر نے خوشخبری سنا دی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین Barrister Gohar Ali Khan نے Bushra Bibi کی رہائی کے لیے عملی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے، جس کے لیے پارٹی قیادت اور فیملی کے درمیان مشاورت کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اعتماد سازی کے لیے مختلف سطح پر ملاقاتیں کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں بیرسٹر گوہر نے کوٹ لکھپت جیل میں اسیر رہنماؤں سے ملاقات کی، جہاں پارٹی کی موجودہ صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اڈیالہ جیل سے اہم خبر،آنکھ کا آپریشن کر دیا گیا،جا نئے تفصیل

ملاقاتوں کے بعد انہوں نے بانی پی ٹی آئی Imran Khan کی بہن نورین نیازی سے بھی رابطہ کیا، جہاں فیملی کو مذاکرات اور لچک دکھانے پر قائل کرنے کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں اہم سیاسی شخصیات بھی اس عمل کا حصہ بنیں گی اور فیملی کو دوبارہ اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ رہائی کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی رہائی مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت ممکن بنائی جائے گی، جبکہ اسیر رہنماؤں کی اپیلوں پر بھی جلد سماعت متوقع ہے، جو مجموعی سیاسی صورتحال پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں