راولپنڈی میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بانی پی ٹی آئی Imran Khan کی اہلیہ Bushra Bibi کی دائیں آنکھ کا آپریشن نجی اسپتال میں کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔جیل حکام کے مطابق بشریٰ بی بی نے دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت کی تھی، جس پر فوری طبی معائنہ کرایا گیا۔ ( adiala jail)ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد ریٹینل ڈیٹچمنٹ کی تشخیص کی، جو آنکھ کی ایک حساس اور فوری علاج طلب بیماری سمجھی جاتی ہے۔
پشاور ،بینک آف خیبر میں گورننس کا تنازعہ سامنے آیا ہے
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق مریضہ کو 16 اپریل کی شام راولپنڈی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سرجری سے قبل تمام ضروری ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔ آپریشن ماہرین چشم کی ٹیم نے کیا جس میں پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی بھی شامل تھے۔حکام کے مطابق کامیاب سرجری کے بعد بشریٰ بی بی کو اسپتال سے ڈسچارج کر کے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز کی ہدایات کے مطابق ان کے بعد از آپریشن معائنے اور فالو اپ جاری رہیں گے تاکہ صحت کی مکمل بحالی یقینی بنائی جا سکے۔
ذرائع کے مطابق اس دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات بھی کرائی گئی، جسے انسانی ہمدردی کے تحت اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔













