اہم خبریں

اڈیالہ جیل سےپریشان کن خبر آگئی،اہم شخصیت کا طبی معائنہ، صحت کی نگرانی تیز

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں(      adiala jail) ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں بشریٰ بی بی( bushra bi bi ) کی آنکھوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ اس اقدام کو سیکیورٹی اور طبی نگرانی کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اس خبر نے خاصی توجہ حاصل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اور نجی ہسپتالوں کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل تین رکنی میڈیکل ٹیم نے معائنہ کیا۔ اس ٹیم میں ڈاکٹر ندیم، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر آفاق شامل تھے، جنہوں نے تفصیلی طبی جائزہ لیا۔
خطرے کی گھنٹی بج گئی، امریکہ کو کرارا جواب، جا نئے ایران کون کون سی اہم سمندری تجارتی گزر گاہیں بند کر نے جا رہا ہے

میڈیکل ٹیم نے معائنے کے بعد آنکھوں کے لیے مخصوص قطرے تجویز کیے ہیں اور مزید احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ ذرائع کے مطابق معائنہ معمول کی طبی دیکھ بھال کے تحت کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ مسئلے کو بروقت کنٹرول کیا جا سکے۔

اڈیالہ جیل, بشریٰ بی بی, طبی معائنہ, راولپنڈی, میڈیکل ٹیم, صحت, جیل انتظامیہ, سوشل میڈیا ٹرینڈ

متعلقہ خبریں