اہم خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو گیا

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیت 9 فیصد بڑھ گئی ہے،برینٹ خام تیل کی قیمت 103 ڈالرزتک پہنچ گئی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 105 ڈالرز فی بیرل سے زائد میں فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے علان پر ایرانی پارلیمان کے اسپیکر باقر قالیباف نے صدر ٹرمپ پر طنز کےنشترچلا دئیے،سوشل میڈیا پر وائٹ ہاؤس کے قریب پیٹرول پمپس کی لوکیشن شیئر کرتے ہوئے کہاتیل کی موجودہ قیمتوں سے فائدہ اٹھائیں،نام نہاد ناکہ بندی کے بعد چار سے ناچ ڈالر فی گیلن پیٹرول کو یاد کریں گے۔
مزید پڑھیں: جواد احمد چیمہ پی ایس او کے نئے چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر

متعلقہ خبریں