اہم خبریں

آبنا ئے ہر مز بند ہے یا کھلا،ایران کی جانب سے بڑی خبر آگئی ،جا نئے تفصیل

تہران ( اے بی این نیوز)آبنائے ہرمز سے امریکی بحری جہازوں کے گزرنے سے متعلق خبروں پر ایران نے واضح ردعمل دیتے ہوئے ان اطلاعات کی تردید کر دی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے کھلنے اور وہاں سے امریکی جہازوں کی آمد و رفت سے متعلق رپورٹس درست نہیں ہیں۔

رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ خطے میں سمندری راستوں سے متعلق صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی آئی ہے، تاہم ایرانی حکام نے ان دعوؤں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی جس سے موجودہ پالیسی یا صورتحال میں تبدیلی ثابت ہو۔سفارتی ذرائع کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے ایک نہایت حساس اور اہم راستہ ہے، جہاں کسی بھی قسم کی تبدیلی یا کشیدگی عالمی منڈیوں پر براہ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :ایران کے بارے میں ٹرمپ کے انکشافات،جا نئے مستقبل قریب میں امریکہ کیا کر نے جا رہا ہے

متعلقہ خبریں