اسلام آباد( اے بی این نیوز)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری سامنے آئی ہے جس کے بعد اسے دنیا کے 101 بہترین پاسپورٹس کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس پیش رفت کو عالمی سطح پر پاکستان کی بہتر ہوتی ہوئی ساکھ اور کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ مہینوں میں پاکستان نے سفارتی محاذ پر اہم کردار ادا کیا، خاص طور پر دو اہم ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور پیغام رسانی میں سہولت کاری نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی۔ اس مثبت کردار نے پاکستان کو ایک ذمہ دار اور امن پسند ملک کے طور پر اجاگر کیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی رینکنگ میں بہتری نہ صرف بین الاقوامی اعتماد میں اضافے کی علامت ہے بلکہ یہ پاکستانی شہریوں کے لیے سفری سہولیات میں بہتری کی جانب بھی ایک اہم قدم ہے۔
دوسری جانب عوام کی سہولت کے پیش نظر پاسپورٹ آفسز کو ہفتے میں پانچ دن کھلا رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو بروقت خدمات فراہم کی جا سکیں اور بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں :پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کیلئے ایک اور بڑی خوشخبری،جا نئے کیا















