اسلام آ باد (نیوزڈیسک)بلاول بھٹو کی زیرصدارت پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن میں حصہ نہیں لے گی۔ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، نیئربخاری و دیگر رہنما شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کے معاملے پر پی پی امیدواروں کو اعتماد میں لیاگیا۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی تجویز پر پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) نے مشاورت کا فیصلہ کیا تھا اور آج مشاورت کے بعد ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا۔















