اہم خبریں

پی ایس ایل ۔11آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور راولپنڈیزمدمقابل ہونگے

کراچی(اے بی این نیوز) پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے آئیں گی۔
میچ شام سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جس میں ٹیم کوئٹۃ کی قیادت سعود شکیل اور راولپنڈیز کی کپتانی محمد رضوان کریں گے۔

دونوں ٹیمیں اب تک پی ایس ایل 11 میں چار چار میچز کھیل چکی ہیں جن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ایک میچ میں کامیاب رہی جبکہ راولپنڈیز ایک بھی میچ میں کامیاب ہونے میں ناکام رہی۔

واضح رہے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا چھٹا نمبر جبکہ راولپنڈیز کا آٹھواں نمبر ہے۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی کے دوران ایرانی افواج نے کسی ملک پر کوئی حملہ نہیں کیا،ترجمان پاسداران

متعلقہ خبریں