کپواڑہ (اے بی این نیوز)جموں وکشمیرکپوڑہ میں 8 اپریل کی رات تقریباً 11:27 بجے بس اسٹینڈ پر اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سات مسافر بسیں متاثر ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق تین بسیں مکمل طور پر جل کر تباہ ہو گئیں جبکہ تین کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک بس دھوئیں اور شدید گرمی سے متاثر ہوئی۔
ریسکیو اور فائر بریگیڈ عملے نے پولیس اور مقامی افراد کی مدد سے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا۔ بسوں میں ایندھن موجود ہونے کے باوجود خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
In Kupwara, Jammu and Kashmir,
buses parked at the stand caught fire in the middle of the night🔥This is not the first incident of fire breaking out
This type of fire incident is happening frequently across the country.
Remember few days back, a gang was caught in UP,… pic.twitter.com/54umgyNKfr
— Oxomiya Jiyori 🇮🇳 (@SouleFacts) April 9, 2026
واقعے کے بعد بس مالکان اور مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی ممکنہ وجہ برقی خرابی بتائی جا رہی ہے، تاہم حتمی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: جے یو آئی نے جمعہ کو ہونے والا ملک گیر احتجاج موخر کردیا















