اہم خبریں

پاکستان کا ہیلتھ ٹیک شعبہ تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن،جدید طبی نظام کی تشکیل میں نمایاں پیشرفت

اسلام آباد(اے بی این نیوز)ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسی سہولت کاری سے پاکستان کا ہیلتھ ٹیک سیکٹر مستحکم ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔

ہیلتھ ٹیک پاکستان میں سرمایہ کاری اور بڑھتے معاہدوں کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا سب سے متحرک شعبہ بن کر ابھرا ہے۔

ہیلتھ ٹیک شعبہ میں سالانہ 4.2 فیصد شرح نمو کے ساتھ مجموعی سرمایہ کاری 59.8 ملین ڈالر رہی جو سرمایہ کاروں کے مضبوط اعتماد کا مظہر ہے۔

ماہر ہیلتھ کیئر افرادی قوت ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے ذریعے معیاری طبی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔

ایم ڈی سانتے فارما توقیر الحق کے مطابق 2019 سے 2024 میں ہیلتھ سیکٹر اور فارما سیوٹیکل انڈسٹری میں نمایاں بہتری آئی جس میں ایس آئی ایف سی نے مؤثر کردار ادا کیا ہے۔


انکا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کے اہم کردار کے باعث گزشتہ سال فارماسیوٹیکل برآمدات میں 34 فیصد کا تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ایس آئی ایف سی کی مسلسل معاونت اور باہمی اشتراک سے ہیلتھ کیئر سیکٹر مزید بہتر ہوتا رہے گا۔

ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کو دستیاب مواقع سے بھرپور استفادہ اور ہر ممکن معاونت کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کا ہیلتھ ٹیک شعبہ تیز رفتار ترقی کی راہ پر گامزن،جدید طبی نظام کی تشکیل میں نمایاں پیشرفت

متعلقہ خبریں