واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کی 2ہفتے کی جنگ بندی کی توسیع۔ٹرمپ نے کہا کہ
میں ایران پربمباری اور حملے کو 2ہفتوں کیلئے معطل کرنے پر راضی ہوں۔
یہ دوطرفہ جنگ بندی ہو گی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گفتگو ہوئی
انہوں نے درخواست کی آج رات ایران میں تباہی کو روک دوں۔
جنگ بندی ایران کے آبنائے ہرمز کے مکمل تحفظ پر رضا مندی سے مشروط ہے
جنگ بندی کی وجہ یہ ہے کہ ہم پہلے ہی تمام فوجی مقاصد کو پورا کر چکے ہیں
ایران نے بھی دو ہفتے کی جنگ بندی پاکستانی تجویز تسلیم کر لی۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق
جنگ بندی کی تجویز کی منظوری ایرانی سپریم لیڈر نے دی۔
اسرائیل بھی عارضی طور پر حملے روکنے پر آمادہ ہو گیا۔















