تہران ( اے بی این نیوز )ایران میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران عوام کی جانب سے غیر معمولی ردعمل دیکھنے میں آیا ہے، جہاں تہران سمیت مختلف شہروں میں شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے۔
رپورٹس کے مطابق عوام نے اہم پلوں اور بجلی گھروں کے اطراف جمع ہو کر قومی پرچم تھامے انسانی زنجیریں بنا لیں، جس کا مقصد اہم تنصیبات کو ممکنہ حملوں سے بچانا بتایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے خطرات کے باوجود حساس مقامات پر موجود رہ کر اپنی موجودگی کا اظہار کیا۔
عینی شاہدین کے مطابق ان مظاہروں میں ہر طبقے کے لوگ شریک ہیں، جن میں نوجوان، بزرگ، خواتین اور طلبہ شامل ہیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔
مزید پڑھیں :امریکہ ،اسرائیل کا تہران پر حملہ،شہادتیں















