اہم خبریں

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اجلاس،روس اور چین نے بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا

نیویارک (اے بی این نیوز)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں روس اور چین نے بحرین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو ویٹو کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس قرارداد کا مقصد آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے عالمی سطح پر اقدامات کی اجازت دینا تھا، تاہم ووٹنگ کے دوران 11 ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس اور چین کے ویٹو کے باعث قرارداد منظور نہ ہو سکی۔ دو ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

اگر یہ قرارداد منظور ہو جاتی تو رکن ممالک کو آبنائے ہرمز میں بحری گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدامات کرنے کا اختیار مل سکتا تھا، جسے عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے۔
روس اور چین کا ویٹو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ بڑی عالمی طاقتوں کے درمیان اس معاملے پر اختلافات موجود ہیں، اور وہ کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کر رہے ہیں جو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

دوسری جانب اس فیصلے کے بعد سفارتی کوششوں کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز کی بندش یا اس میں رکاوٹ عالمی معیشت، تیل کی سپلائی اور تجارتی راستوں پر براہِ راست اثر ڈال سکتی ہے۔

مزید پڑھیں :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ،آبنائے ہرمز کھلوانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،پاکستان

متعلقہ خبریں