اہم خبریں

دشمن کے جبر کا جواب قومی طاقت سے دیا جائے گا،ایرانی نائب صدر

نیویارک (اے بی این نیوز)ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ایک بار پھر سخت مؤقف سامنے آیا ہے، جہاں ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ دھمکیوں کے جواب میں ایرانی نائب صدر نے واضح کیا کہ ایران کسی بھی قسم کے دباؤ یا دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔

نائب صدر کے مطابق ایران اپنی تاریخی اور تہذیبی وراثت کے باعث طویل عرصے سے مختلف چیلنجز اور مخالف قوتوں کا سامنا کرتا آیا ہے اور ہر دور میں اپنی قومی طاقت اور مزاحمت کے ذریعے ان حالات پر قابو پایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال بھی کوئی استثنا نہیں اور ایران اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دشمن کی جانب سے جبر یا دباؤ کی پالیسی کا جواب صبر، استقامت اور قومی یکجہتی کے ذریعے دیا جائے گا۔ ایرانی قیادت کے مطابق بیرونی دباؤ کے باوجود اندرونی اتحاد اور وسائل پر انحصار ہی ملک کو مضبوط بناتا ہے۔

مزید پڑھیں :ایران نے امریکا سے مذاکرات روک دیئے،جنگ بندی پر بات چیت سے بھی انکار،امریکی اخبار

متعلقہ خبریں