اہم خبریں

سعودی عرب پر ممکنہ حملے کی صورت میں پاکستان کی غیر جانبدارانہ پالیسی برقرار رہنا مشکل ہو جائے گا، مسعود خان

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سابق سفیر مسعود خان نے گفتگو کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی سنگین سطح اختیار کر چکی ہے، جس کے اثرات عالمی سیاست اور طاقت کے توازن پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائیاں نہ صرف خطے میں طاقت کے توازن کو متاثر کر سکتی ہیں بلکہ سفارتی کوششوں کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ حالات میں ہر فریق کے اقدامات نہایت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ معمولی غلطی بھی بڑے بحران کو جنم دے سکتی ہے۔سعودی عرب پر ممکنہ حملے کی صورت میں پاکستان کی غیر جانبدارانہ پالیسی برقرار رہنا مشکل ہو جائے گا۔

مسعود خان کا کہنا تھا کہ اگر سعودی عرب کی سلامتی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہوتا ہے تو پاکستان اپنی سٹریٹجک ذمہ داریوں کے مطابق ردعمل دے سکتا ہے، تاہم اس وقت پاکستان کی کوشش یہی ہے کہ وہ خطے میں غیر جانبدار رہتے ہوئے امن کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بعض علاقائی اور عالمی طاقتیں پاکستان کے ثالثی کردار کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، جبکہ پاکستان کی سفارتکاری کا بنیادی مقصد خطے کو بڑے تصادم سے بچانا اور اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ ان کے مطابق ایسے بیانیے بھی سامنے آ رہے ہیں جن کا مقصد پاکستان کے مثبت کردار کو متاثر کرنا ہے۔

گفتگو میں انہوں نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ ایران کے اہم اقتصادی اور دفاعی مراکز کو نشانہ بنانے سے اسے معاشی اور دفاعی طور پر کمزور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کے نتائج پورے خطے پر پڑ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ کشیدگی میں عالمی طاقتوں کا کردار بھی انتہائی اہم ہے۔اے بی این نیوز کے پروگران تجزیہ میں گفتگو کرتے ہو ئے کہا

عالمی توانائی نظام، کلین انرجی کے رجحان اور سپلائی چین کے چیلنجز پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں توانائی کی ترسیل اور وسائل تک رسائی عالمی تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق سمندری راستوں اور تجارتی گزرگاہوں میں ممالک کی خودمختاری کا احترام ناگزیر ہے اور اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر متفقہ اصولوں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں :ایران میں آٹھ پلوں کو اسرائیل نے اڑا دیا

متعلقہ خبریں