کو ئٹہ ( اے بی این نیوز )کوئٹہ کے علاقے سلیمان خیل میں آسمانی بجلی گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ اچانک شدید بارش کے دوران پیش آیا جب بجلی گرنے سے دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عبداللہ شاہ اور فپے کے نام سے ہوئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا بھی دیکھنے میں آئی۔
حکام کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران اس طرح کے واقعات میں اموات کی مجموعی تعداد تین تک پہنچ گئی ہے۔ انتظامیہ نے شہریوں کو بارش اور گرج چمک کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے اور کہا ہے کہ کھلے مقامات اور درختوں کے نیچے کھڑے ہونے سے گریز کیا جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔مقامی سطح پر ریسکیو اور متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں جبکہ بارشوں کے دوران مزید ممکنہ خطرات کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :پی ایس ایل 11،راولپنڈیز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 183 رنز کا ہدف















