اہم خبریں

ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے حق میں فیصلہ آگیا،جا نئے تفصیل

اسلام آباد (عون رضا    )احتساب عدالت اسلام آباد سے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کو بڑا ریلیف مل گیا ،غیر قانونی کلینک کیس میں عبوری ضمانت منظور۔ٹک ٹاکر ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف غیر قانونی کلینک چلانے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں انہوں نے عبوری ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔اسپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ڈاکٹر فضیلہ عباسی کی عبوری ضمانت 15 اپریل تک منظور کر لی۔ عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔
عدالت نے ملزمہ کو شاملِ تفتیش ہونے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
یاد رہے کہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی اس سے قبل منی لانڈرنگ کے مقدمے میں بھی ضمانت پر ہیں، جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے ان کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ اور اینٹی کرپشن کے تحت دو الگ الگ مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق کیس کی آئندہ سماعت میں مزید پیشرفت متوقع ہے، جبکہ تفتیشی عمل بھی جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں :سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کا اپنے امیدوار کا حتمی اعلان،جا نئے کس کی نامزدگی کی گئی

متعلقہ خبریں