اہم خبریں

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، ایران کا امریکہ کو منہ توڑ جواب

تہران ( اے بی این نیوز     ) ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور خصوصاً آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران امریکی بیانات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ دھمکیاں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگی جرائم کے مترادف ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی بھی قسم کا حملہ کیا گیا تو ایرانی فوج بھرپور اور مؤثر جواب دے گی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے میں امن و استحکام کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جبکہ سفارتی ذرائع کے مطابق مختلف آپشنز پر غور جاری ہے تاکہ صورتحال کو مزید بگڑنے سے روکا جا سکے۔

اس پیشرفت کے بعد عالمی سطح پر بھی توجہ اس معاملے پر مرکوز ہو گئی ہے، سوشل میڈیا پر صارفین اس رابطے کو اہم سفارتی قدم قرار دے رہے ہیں جبکہ خطے میں ممکنہ کشیدگی کے اثرات پر بحث تیز ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں :بنوں سے بڑی خبر غم، جانی نقصان کی اطلاعات،جا نئے کتنی شہادتیں ہو ئیں

متعلقہ خبریں