کو ئٹہ ( اے بی این نیوز )کوئٹہ کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں موٹروے پولیس کے کیمپ پر نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، تاہم فورسز کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے اور پسپائی اختیار کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔ حملے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ ملوث عناصر کو تلاش کیا جا سکے اور علاقے میں سکیورٹی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات امن و امان کو متاثر کرنے کی کوشش ہیں، تاہم سکیورٹی فورسز ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ مقامی سطح پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :ٹرمپ کا ایران کیخلاف غیر اخلاقی زبان کا استعمال، ایران نے مواخذے کا مطالبہ کر دیا،جا نئے تفصیل















