اہم خبریں

ٹرمپ کا ایران کیخلاف غیر اخلاقی زبان کا استعمال، ایران نے مواخذے کا مطالبہ کر دیا،جا نئے تفصیل

واشنگٹن ( اے بی این نیوز   )امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے جہاں امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں ایران کے خلاف سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنایا۔ اور غیر اخلاقی زبان استعمال کی بیان میں نہ صرف شدید الفاظ استعمال کیے گئے بلکہ ایران کو واضح دھمکیاں بھی دی گئیں۔
بیان میں آبنائے ہرمز سے متعلق سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر اسے نہ کھولا گیا تو نتائج انتہائی سنگین ہوں گے اور صورتحال کو انتہائی دباؤ میں لے جایا جا سکتا ہے۔ مزید یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ ایک مخصوص دن کو پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے سے متعلق اشارے دیے گئے، جسے ماہرین خطے میں ممکنہ کشیدگی میں اضافے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

ادھر دوسری جانب ٹرمپ کاغیراخلاقی زبان میں دھمکی آمیزبیان،پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کاردعمل سامنے آگیا۔ جس میں پاکستان میں ایرانی سفارتخانے نےامریکی صدرٹرمپ کےمواخذےکامطالبہ کردیا۔ غیرمتوازن رویےکی وجہ سے ٹرمپ اعلیٰ عہدے کی ذمہ داریان نبھانےکےاہل نہیں۔ نااہلی کی بنیادپرمواخذےکےذریعے ٹرمپ کوعہدےسےہٹایاجائے۔ کانگریس اورکابینہ25ویں آئینی ترمیم نافذنہ کرکے غدار ی کےمرتکب ہورہےہیں۔

مزید پڑھیں :ایک اور بڑے صوبے میں بھی سمارٹ لاک ڈاؤن شروع،جا نئے مارکیٹیں بند ہو نے کے اوقات

متعلقہ خبریں