اہم خبریں

ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی،9 اپریل تک موسلا دھار بارش ہو گی

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اپریل تک مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان۔ بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں اور ژالہ باری متوقع ہے پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش، نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔ سندھ کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان، شہریوں کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ،الرٹ جاری کر دیا گیا۔ بجلی کے کھمبوں، کمزور عمارتوں اور درختوں کے قریب جانے سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں :آبنا ئے ہر مز نہ کھولا تو منگل کے دن ایران کو جہنم بنا دینگے،ٹرمپ کی بڑی دھمکی

متعلقہ خبریں