اہم خبریں

بلوچستان میں عوام کو ریلیف، ایرانی اسمگل شدہ پٹرول کی سرکاری قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر

کوئٹہ ( اے بی این نیوز   )بلوچستان میں عوام کو ریلیف دینے اور منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے بڑا فیصلہ سامنے آگیا ہے جہاں ایرانی اسمگل شدہ پٹرول کی سرکاری قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، حکام نے واضح کیا ہے کہ اس سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب پٹرول کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے اور غیر قانونی طور پر فروخت ہونے والے ایرانی پٹرول کی قیمتیں بھی آسمان کو چھو رہی تھیں۔

صوبائی حکومت کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ مارکیٹ میں پھیلی بے ضابطگیوں اور ناجائز منافع خوری کو ہر صورت ختم کیا جائے، اسی لیے ایک مقررہ نرخ نافذ کیا گیا تاکہ عوام کو سستا ایندھن فراہم کیا جا سکے۔ حکام کے مطابق ایرانی پٹرول کی فروخت صرف بلوچستان تک محدود ہوگی اور اسے کسی دوسرے صوبے میں منتقل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس اقدام کا مقصد سپلائی کو کنٹرول میں رکھنا اور غیر قانونی ترسیل کو روکنا ہے۔

انتظامیہ نے اس بات پر بھی تشویش ظاہر کی کہ کچھ عناصر ایرانی پٹرول کو 300 سے 360 روپے فی لیٹر تک فروخت کر رہے تھے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں، اسی لیے اب باقاعدہ چیکنگ کا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ ہر سطح پر نگرانی ممکن ہو سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نہ صرف قیمتوں میں استحکام آئے گا بلکہ عام شہری کو فوری ریلیف بھی ملے گا۔

مزید پڑھیں :ایران نے امریکہ کےمزید 2 طیاروں کے فضا میں ٹکڑے ٹکڑے کر دیئے

متعلقہ خبریں