اہم خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان خطرناک موڑ، ٹرمپ کی 48 گھنٹے کی وارننگ

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے میں صرف 48 گھنٹے رہ گئے ہیں جس کے بعد ان پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنے یا ہرمز کھولنے کے لیے دس دن کا وقت دیا گیا تھا، دس دن کا وقت ختم ہو رہا ہے، 48 گھنٹے باقی ہیں۔

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران پر قیامت ٹوٹ پڑے گی۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ٹرمپ نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی ہو۔ اس سے قبل اس نے جنگ بندی کو آبنائے ہرمز کی بحالی سے مشروط کرتے ہوئے ایران کو پتھر کے دور میں واپس بھیجنے کی دھمکی دی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ نئی ایرانی حکومت کے صدر نے صرف امریکا سے جنگ بندی کی درخواست کی ہے۔ ہم جنگ بندی کی درخواست پر غور کریں گے۔ ہم اس درخواست پر تبھی غور کریں گے جب آبنائے ہرمز کھلا اور مکمل طور پر محفوظ ہوگا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اس وقت تک ہم ایران کو مکمل طور پر تباہ کر چکے ہوں گے یا اسے پتھر کے دور میں واپس بھیج چکے ہوں گے۔
مزید پڑھیں‌:ایران کا بڑا فیصلہ، امریکہ کے ہوش اڑا دینے والی خبر سامنے آگئی

متعلقہ خبریں