تہران (اے بی این نیوز) ایران نے گزشتہ دو دنوں میں ہیلی کاپٹر اور ڈرون سمیت تقریباً 7 امریکی طیاروں کو کامیابی سے مار گرایا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی ملٹری کمانڈ کا کہنا تھا کہ نیا فضائی دفاعی نظام تعینات کیا گیا ہے جس کا مقصد امریکی طیاروں کو نشانہ بنانا ہے جو پہلے فرار ہو گئے تھے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس نئے فضائی دفاعی نظام نے جمعہ کو امریکی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ ایک امریکی پائلٹ ابھی تک لاپتہ ہے۔
ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کی فضائی برتری کے باوجود ایران اب اپنی فضائی حدود کا مکمل کنٹرول حاصل کر لے گا۔
ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اس سے قبل ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول کا دعویٰ کیا تھا تاہم ایرانی حکام کے حالیہ بیانات نے ان دعوؤں کو جھوٹا ثابت کردیا ہے۔
یاد رہے کہ 28 فروری سے شروع ہونے والی جنگ میں اب تک 7 امریکی جنگی طیارے تباہ ہوچکے ہیں جسے ایران کی بڑی کامیابی قرار دیا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11، پنڈیز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ، بڑی خبر سامنے آگئی















